ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان تحریک ملک و قوم کیلئے امید کی کرن ہے انٹرا پارٹی انتخابات کا اقدام پی ٹی آئی کی تمام سیاسی جماعتوں پر برتری ہے تحریک انصاف پارٹی کے اندر بھی جمہوری روایات کو فروغ دے رہی ہے عمران خان اور انکی ٹیم ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی، رکن صوبائی اسمبلی آصف علی، سہیل کمڑیال،سابق امیدوار پی پی 17حسن ابدال محمد اکبر خان تنولی نے پاکستان تحریک انصاف حسن ابدال کے زیر اہتمام سلطان پورہ میں منعقدورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی حسن ابدال کے کارکنوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی تحریک انصاف کے قائدین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن ہی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیںاور ہمارے قائد عمران خان کارکنوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو انٹرا پارٹی انتخابات کاانعقاد کروا رہی ہے تاکہ پارٹی کو مکمل جمہوری بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔