اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی انتخابات ایک بار پھر اختلافات کا شکار۔ چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور ممبران نعمان وزیر اور سائمن شرف نے استعفے عمران خان کو بھجوا دیئے ہیں۔
دو روز قبل تسنیم نورانی نے عمران خان سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا جس میں تسنیم نورانی نے عمران خان کو آگاہ کیا تھا کہ اس حوالے سے جلد طریقہ کار وضع نہیں کیا جاتا تو انٹرا پارٹی انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ادھر پنجاب اور سندھ کے الیکشن کمشنر بھی مستعفی ہو گئے اور اپنا استعفے عمران خان کو بجھوا دیئے۔