جام پور : پی ٹی آئی تحصیل سابق سیکرٹری، امیدوار تحصیل صدر جام پور کامران خان لاکھا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں۔
انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوام کی خدمت اور سرداروں ،وڈیروں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے ۔ن لیگ کی حکومت نے عوام کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے پانامہ لیکس میاں برادری کے کالے کرتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ن لیگ کی حکومت نے عوام پر بے جا ٹیکس لگا کر خود مال بنائو پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنی کالی دھن بہرون ملک میں چھپا رہے ہیں ۔لیکن اب عمران خان میاں برادران کے پول کھول کر ان کا احتساب کریں۔
پی ٹی آئی لاہور جلسہ بڑے جوش ،خروش کے ساتھ منائیں گئے جس کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ۔جس کے تحت جلسہ کے موقع پر قافلہ یکم مئی کو لاہور روانہ ہوگا۔