لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ملتان کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بھگدڑ کی وجہ بدنظمی، گھٹن، حبس اور نامناسب انتظامات ہیں۔
جلسے میں قائدین کے خطاب کے دوران ہی بھگدڑ مچ چکی تھی۔ جلسے کی انتظامیہ کی غفلت اور لوگوں کی کثیر تعداد حادثے کا سبب بنی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے 100 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔
آر پی او اور ڈی سی او ملتان کےبھی بیانات قلم بند کیے گئے۔ اس کے علاوہ ریسکیو کے اہلکاروں، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےافسران کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔
کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری ماحولیات ڈاکٹر اقبال چوہان کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر شعیب اور ڈی آئی جی علی عامر ملک بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔