کراچی (جیوڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو الزامات سے کلیئر قرار دے دیا گیا، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعلی سندھ کو جمع کرائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد رائو انوار کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں سابق ایس ایس پی ملیر کو تمام الزامات سے کلیئر قرار دیدیا ہے۔