سسرالیوں کے تشدد سے خاتون جاں بحق، مقدمہ درج

Abida Parveen

Abida Parveen

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے دھاماں سیداں میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سب انسپکٹر نذیرراکی کے مطابق دھاماں سیداں کی رہائشی خاتون عابدہ پروین کے والد اختر نے درخواست دی ہے کہ انہیں بیٹی کے سسرال کی جانب سے بتایا گیا ہے

عابدہ پروین قحہ کرنے کے بعد فوت ہو گئی ہے جب ہم جنازے کے لئے بیٹی کے گھر پہنچے تو اس کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات دیکھنے کے بعد شک گزرا اور اس کے سسرالی مناسب جواب نہ دے سکے ہمیں شک ہے کہ ہماری بیٹی کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ہے تفتیشی آفیسر کے مطابق عابدہ کے والد کی درخواست پر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ مسماۃ عابدہ کا خاوند عظمت روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک جبکہ خاتون اپنے دیور اور جیٹھوں کے ساتھ سسرال میں مقیم تھی۔