اسلام آباد(جیوڈیسک)اوگرا عمل درآمد کیس میں نیب کے تفتیشی افسر وقاص احمد خان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا عملدرآمد کیس میں نیب کے تفتیشی افسر وقاص احمد اسلام آباد کے ایف ایٹ سیکٹر میں ایک گیسٹ ہاوس میں رہائش پذیر تھے۔
پولیس اور سی ڈی اے نے ان کے کمرے کو سیل کیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز کابینہ ڈویڑن کی جانب سے چیئرمین نیب کو لکھا گیا خط سپریم کورٹ میں پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ او گرا عملدرآمد کیس کی پیش رفت سے ہو14 روز بعد وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے اس خط کو بادی النظر میں نیب کے کام میں مداخلت قرار دیا تھا۔