کراچی (جیوڈیسک) دنیا کے مشہور فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6 ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔
پاکستان کی معاشی پیش رفت اب دوسرے ملکوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔
فنڈ منیجر ایمی کمپینین نے دنیا کے جن 6 ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین قرار دیا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ ویت نام، ملائشیا، ترکی، مصر اور میکسیکو شامل ہیں۔
ایمی کمپینین ایولی امرجنگ فرنٹیئر کا 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا فنڈ مینیج کرتے ہیں، کمپینین نے لاہور میں سیمنٹ بنانے والی فیکٹریوں کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔
کمپینین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک سیمنٹ فیکٹری کو ان کے فنڈ سے جڑنے کے بعد چار گنا زیادہ منافع ہوا ہے۔