سرمایہ کاری بورڈ میں ارسلان افتخار کی تقرری غلط فیصلہ تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اعتراف

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ میں ارسلان افتخار کی بطور وائس چیرمین تقرری کا فیصلہ غلط تھا جو واپس لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے بلوچ جنگجوؤں سے مذاکرات کی راہ ہمور ہوسکے جبکہ لاپتا فراد کے معاملے پر بھی وفاق سے بات کررہے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے واقعات پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے۔