سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین ملک ہے، امریکی حکام

Pakistan Garments Manufacturers

Pakistan Garments Manufacturers

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان اور امریکی حکام نے تجارتی وفود کے تبا دلوں‘جی ایس پی کا وسیع استعمال،ریڈی میڈی گا رمنٹس کے شعبے کی مضبو طی،کا روبا ری مواقعوں کے فرو غ کے حوالے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کیلئے پر کشش منڈی اور سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین ملک ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی اور امریکی اعلی سطح کے وفود میں ملاقاتوں کے بعد جاری کئے جانے والے اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کامرس کا ادارہ پاکستانی نجی شعبے اور کاروباری طبقے کیلئے امریکہ میں مواقع تلاش کر نے میں مدد فراہم کر یگا۔پاکستان اور امریکہ باہمی تجارت میں وسعت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مشتر کہ مفادات کے حامل ہیں۔

امریکہ پاکستان کو حاصل جی ایس پی کے بہتر استعمال میں پاکستانی حکومت کو معاونت فراہم کریگا۔ پاکستانی ریڈیمیڈ گارمنٹس کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ووکیشنل سینٹرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کریگا، پاکستانی کاروباری شعبے کیلئے امر یکہ میں باقاعدگی سے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں طے پانے والے منصوبے کے تحت خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر کام کیا جائےگا۔پاکستان کو امریکہ اور وسطی ایشیا کے مابین موجود معاہدے ٹیفا کا مبصر رکن بننے میں حمایت کریگا۔