سرمایہ کاری دھرنوں سے نہیں آئے گی: پرویز رشید

 Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو عوامی خواہشات کے مطابق کردار کرنا چاہئے۔ وہ سنجیدہ سیاست کریں۔ پارلیمنٹ میں ایشوز پر اپنی تجاویز دیں باہر امن و سکون رہنے دیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یونس حبیب جھوٹا ہے وہ ڈیرھ سو مرتبہ بیان بدل چکا ہے۔ ملک کی تایخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ جھوٹے کو گھر تک پہنچائیں گے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں مفاہمت کی سیاست عوام کی آواز ہے۔ علماء کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ چہلم امن سے گزرے گا۔