ترکی (جیوڈیسک) 15 جولائی کے واقعے پر ترک صنعتی کاروں اور تاجروں کی انجمن کے بعد غیر منقولہ کمپنی NEF نے بھی غیر ملکی صحافیوں کو بتایا کہ ترکی میں حالات معمول پر ہیں اور عوام پر امن زندگی گزار رہی ہے۔
کمپنی حکام نے کہا کہ 15 جولائی کی رات، ترک قوم نے انقلاب فرانس کی مثال تازہ کر دی تھی جس میں ہونے والی عوامی مزاحمت کو دنیا بھر سے قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا گیا تھا۔ عوام نے ملک کو جمہوریت کی راہ پر گامزن رہنے کا اشارہ دیا جو کہ اس ملک پر ایک احسان ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کےلیے ہم نے چار شرائط وضع کی ہیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ ترکی کی سماجی تنظیموں کو بھی 5 ملین ترک لیرے کے وسائل حاصل ہونگے۔
سابانجی ہولڈنگ نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ترکی کے درخشاں مستقبل کی ضمانت، قومی عزم اور جمہوری روایات میں پنہا ں ہے جن کا ہم احترام کرتے ہیں۔