لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، عبوری کوچ کی ذمہ داری معین خان کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اور انضمام الحق کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، حتمی اعلان پیر یا منگل کو متوقع ہے۔
انضمام الحق کی بحثیت چیف سلیکٹر پہلی ذمہ داری دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے ۔ کرکٹ لیجنڈ دو ہزار بارہ میں قومی ٹیم کے عبوری بیٹنگ کوچ بھی رہے۔
دوسری جانب عارضی ہیڈ کوچ کے لیے معین خان مضبوط امیدوار ہیں ، معین خان ماضی میں ہیڈ کوچ ،چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔