یو فون کے ملازم کو سرائے عالمگیر کے قریب گن پوائنٹ پر دو مسلح افراد نے پونے دو لاکھ روپے سے محروم کر دیا

گجرات : یو فون کے ملازم کو سرائے عالمگیر کے قریب گن پوائنٹ پر دو مسلح افراد نے پونے دو لاکھ روپے سے محروم کر دیا بتایا گیا ہے کہ یو فون کے ملازم شوکت علی ولد محمد رشید کو دن دیہاڑے سرائے عالمگیر کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے دن دو بجے کے قریب پونے دو لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔

فرار ہو گئے یاد رہے اس سے قبل بھی دو بار ڈاکوئوں نے اس سے لاکھوں روپے لوٹ لیے تھے مگر پولیس نے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں دیا تاہم پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا شوکت علی نے ڈی پی او گجرات سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔