آئی پی ایل میں دہلی نے فتح کا ذائقہ چکھ لیا

Yuvraj Singh and Mayank Aga

Yuvraj Singh and Mayank Aga

پونے (جیوڈیسک) آئی پی ایل میں دہلی ڈیئرڈیولز نے فتح کا ذائقہ چکھ لیا، ابتدائی 2 میچز میں شکست کے بعد ٹیم نے کنگز الیون پنجاب کو5وکٹ سے مات دے دی، مایانک اگروال نے 68 اور اسٹار آل رائونڈر یوراج سنگھ نے55 رنز بنائے، دونوںٹیم کو فتح کے قریب پہنچاکر یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

ان کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 106 رنز کی شراکت بنی،کیدار جادھیو 3رنز بنا سکے، انجیلو میتھیوز6 اورمنوج تیواڑی 0 پر ناٹ آئوٹ رہے، انوریت سنگھ نے 2 پلیئرز کو قابو کیا۔

قبل ازیں ناکام سائیڈ نے 7وکٹ پر 165رنز جوڑے، سہواگ 47 اور وردھیمان ساہا39رنز بنانے میں کامیاب رہے، عمران طاہر نے 3اور جین پال ڈومنی نے 2وکٹیں لیں۔