آئی پی ایل فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کو 3 وکٹ سے ہرادیا

Kolkata

Kolkata

بنگلور (جیوڈیسک) آئی پی ایل کے سلطان بن گئے شاہ رخ خان،جی ہاںآ ئی پی ایل کے فائنل میں شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کوفائنل میں 3 وکٹ سے شکست دی۔پنجاب کی شکست پر ویر کی زارا مایوس نظر آئیں۔

واضح رہے کہ کولکتا نائٹ رائیڈرزدوسری بار آئی پی ایل فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کولکتا کے منیش پانڈے نے 94 رنزکی اننگزکھیلی، جس پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس کولکتہ نے جیت کر پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر 199 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جواب میں کولکتہ کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوورز میں مطلوبہ ہدف 200 حاصل کرلیا۔