لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کہتے ہیں کہ آئی پی ایل نے جینٹلمین گیم کو گندا کردیا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الطاف کے مطابق بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ سٹارزنے مل کر آئی پی ایل میں کرپشن کی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کرپٹ لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں، آئی پی ایل نے جینٹلمین گیم کو گندا کردیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین ڈاکٹر ظفر الطاف کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں قوانین ہی نہیں ہیں۔
بالی ووڈ سٹارز اور بھارتی کرکٹرز مل کر کرپشن کر رہے ہیں ، آئی پی ایل کرپشن سکینڈل سے آئی سی سی کا دوہرا معیار بھی سامنے آگیا ہے جس کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارت میں کرکٹ کرپشن پر چپ سادھی ہوئی ہے۔