آئی پی ایل: کنگز الیون پنجاب نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے دی

 Kings XI Punjab

Kings XI Punjab

ممبئی(جیوڈیسک) آئی پی ایل کوالیفائر 2 کے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے چئنی سپر کنگز کو 24 شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ ممبئی کے وینکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر کنگز الیون پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر کنگز الیون پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔ وریندر سہواگ نے 58 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے شاندار 122 رنز اسکور کیے۔

چنئی سپر کنگز کی جانب سے اشیش نہرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 226 رنز کا پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں چنئی سپر کنگز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناسکی۔ چنئی سپر کنگزکی جانب سے سریش رائنا نے 25 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 87رنز اسکور کیے۔ کنگز الیون پنجاب کی جانب سے پرویندر اوانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔