آئی پی ایل: ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد آج مدمقابل ہوں گی

IPL

IPL

حیدر آباد دکن (جیوڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں آج ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد آمنے سامنے ہونگی۔ حیدرآباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد دفاعی چیمپینز ممبئی انڈینز کی میزبانی کرے گی۔

حیدرآباد کے آٹھ میچز میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ممبئی انڈینز کا صرف چار پوائنٹس کے ساتھ ساتواں نمبر ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے براہ راست نشر کیا جائیگا۔