موہالی (جیوڈیسک) آئی پی ایل کے 48ویں میچ میں ممبئی انڈین نے کنگز الیون پنجاب کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ بھارتی شہرچندی گڑھ کے پنجاب کرکٹ اسٹیڈیم موہالی میں ہونے والے میچ میں پنجاب نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے۔
جس میں کپتان جارج بیلی دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں ممبئی نے 157 رنز کا ٹارگ 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کر دیا۔
لینڈل سیمنز نے 61 گیندوں پر سنچری اسکور کی جس میں ان کے 14 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔ ممبئی کے جسپتھ بمبرا اور شریاس گوپال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔