آئی پی ایل میں آج ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب مدمقابل ہوں گی

Kings XI Punjab

Kings XI Punjab

موہالی (جیوڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کنگز الیون پنجاب کا سامنا کرے گی۔ موہالی میں میزبان کنگز الیون پنجاب اور دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں 18 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ممبئی انڈینز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

ایونٹ میں پنجاب کے گلین میکسول 531 رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں۔

ممبئی کی ٹیم لستھ ملنگا کے بغیر ہی میدان میں اترے جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مصروف ہیں۔