آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی، یووراج 14 کروڑ روپے میں فروخت

Yuvraj

Yuvraj

بنگلور (جیوڈیسک) انڈین پریمئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی شروع ہوگئی، یووراج سنگھ 14 کروڑ میں فروخت ہوئے، مہیلاجے وردنے کا کوئی خریدارسامنے نہیں آیا۔ بنگلور میں بڑے بڑے کھلاڑی نیلام ہوگئے، کسی کی کروڑوں کی بولی لگی تو کسی کاکوئی خریدار ہی نہیں تھا، سب سے زیادہ دام یووراج سنگھ کے لگے

جنہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 کروڑ میں اپنا بنا لیا۔ دلی ڈیرڈیولز نے دنیش کارتک کو بارہ کروڑ پچاس لاکھ میں خرید لیا۔ کیون پیٹرسن کو انگلش ٹیم نے تو ٹھکرا دیا، مگرآئی پی ایل میں ان کے چاہنے والے کم نہ ہوئے، دلی ڈیرڈیولزنے پیٹرسن کو 9 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔

کنگزالیون پنجاب نے آسٹریلیا کے مچل جونسن کوپانے کیلئے ساڑھے چھ کروڑ ادا کیے۔ سری لنکا کے مہیلاجے وردنے کو خرید نے میں کسی نے دلچسپی نہیں لی۔