آئی پی ایل سکینڈل، سری سانتھ اینڈ کمپنی کو سمن جاری

Sri Sreesanth

Sri Sreesanth

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل فکسر سری سانتھ کو ان کے ساتھیوں سمیت سمن جاری کر دیئے۔ انڈین پریمئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کا تماشہ پوری دنیا نے دیکھا۔ کرکٹ کے علاوہ گرفتاریاں اور پیشیاں بھی ہوئیں۔ معاملہ جب ٹھنڈا ہو گیا تو بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی آنکھیں کھل گئی ہیں۔

بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے سکینڈل کے مرکزی کردار سری سانتھ اینڈ کمپنی کو سمن جاری کر دیئے ہیں۔ کمیٹی کے سامنے تمام ملزم کرکٹر 13 ستمبر کو اپنی صفائی پیش کریں گے۔ سری سانتھ کے ساتھ انکیت چوآن، ہرمیت سنگھ اور سیدھارتھ ٹرویڈی ڈسپنلری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ فکسنگ سکینڈل میں الزام کا شکار کرکٹرز کا موقف سنیں گے البتہ فکسنگ پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔