آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن مشترکہ طور پر بھارت، بنگلا دیش اور یو اے ای میں ہوگا

IPL

IPL

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات، بنگلا دیش اور بھارت میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ 16 اپریل سے یکم جون تک ہونے والے آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن مشترکہ طور پر یو اے ای، بنگلا دیش اور بھارت میں کرایا جائے گا، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ متحدہ عرب امارات، دوسرا بنگلا دیش جب کہ آخری مرحلہ بھارت میں ہو گا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے آئی پی ایل حکام کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے باعث سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا جب کہ 2 روز قبل آئی پی ایل گورننگ کونسل کیچیر مین اور بی سی سی آئی کے رکن رنجیب بسوال کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی بھارت میں آئی پی ایل کے میچز کرانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا تاہم ہماری پوری کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ میچز بھارت میں ہی کرائیں جائیں کیو نکہ یہ ہمارے ملک کی پریمیئر لیگ ہے۔