آئی پی ایل : سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

Angalore Royal Challengers

Angalore Royal Challengers

حیدرآباد دکن (جیوڈیسک) آئی پی ایل کے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے 161 رنز کا ٹارگٹ آخری اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کیا۔

اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ۔رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے 41 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رنز اسکور کیے۔

سن رائزرزحیدرآباد کے بھونشور کمار نے دو وکٹیں لیں۔سن رائزرز حیدرآباد کے ڈیوڈ وارنر نے 46 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 59 رنز اور شیکھر دھون نے 39 بالز پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے ورون ارون نے وکٹیں حاصل کیں۔