آئی پی ایل، آج دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائل چیلنجرز بنگلور مدمقابل

IPL

IPL

ممبئی (جیوڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں آج رائل چیلنجر بنگلور اور دلی ڈئیر ڈیولز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں کئی خطرناک کھلاڑی ہیں۔ میچ آئی پی ایل سیون کے دوسرے میچ کا میزبان شارجہ ہے جہاں ڈئیر ڈیولز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان مقابلہ ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

بنگلور کی ٹیم میں مستند بیٹس مین ویرات کوہلی،اے بی ڈی ویلیئرز ،یوراج سنگھ اور ان سب سے بڑھ کرکرس گیل دوسری جانب ڈی کوک ، ڈومینی، روس ٹیلراور کیون پیٹرسن ہیں۔ مقابلہ زوروں کا ہوگا۔