شارجہ (جیوڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں آج راجستھان رائلز کا مقابلہ رائل چیلنجر بنگلور سے ہو گا تو دوسرے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈر اور کنگز الیون پنجاب آمنے سامنے ہوں گی۔
انڈین پریمئیر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ راجستھان رائلز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان ہو گا۔
بنگلور کی ٹیم ایونٹ میں ایک میچ ہار ی ہے جبکہ راجھستان رائلز صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
شام ساڑے سات بجے آئی پی ایل کی دو بڑی ٹیمیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب آمنے سامنے ہونگی، پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔
گلن میکسول اور ڈیوڈ ملر بہترین فارم میں ہیں۔کولکتہ کے پاس میکسول کو قابو کرنے لئے سنیل نارائن موجود ہیں۔