آئی پی ایل ٹورنامنٹ ، سپاٹ فکسنگ کی خبرں نے سب کو پریشان کئے رکھا

IPL

IPL

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں ہونیوالے انڈین پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 2013 کے ایڈیشن میں فکسنگ کی خبروں نے میڈیا میں ایسی ہلچل مچائی کہ سب کو حیران پریشان کر دیا۔

کیونکہ اس فکسنگ کیس میں کرکٹرز سمیت کئی مشہور زمانہ اور بڑے بڑے نام سامنے آئے جن میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن سمیت ان کے داماد گروناتھ می اپن راجستھان رائلز ٹیم کے مشترکہ مالک اور بالی ووڈ سٹار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا اور کئی نام منظر عام پر آئے ، آئی پی ایل میں فکسنگ کرنے پر تین کھلاڑیوں سری سانتھ۔

اجیت چنڈیلا ، اور انکیت چوہان سمیت چنائی سپر کنگز ٹیم کے مالک گروناتھ می اپن ، بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ اور متعدد سٹے بازوں کی گرفتاریاں ہوئیں ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کھلاڑیوں سمیت کئی بڑے ناموں کے خلاف کرکٹ ٹورنامنٹ میں سٹے بازی کے الزام پر تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ۔ تحقیقات کو شفاف بنانے کے لیے بھارتی عدالت نے بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔