آئی پی پیز کی شرح منافع میں کمی، سستی بجلی کی جانب پیشرفت

Electricity

Electricity

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) آئی پی پیز کو شرح منافع میں کمی پر راضی کرکے حکومت نے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کی جانب بہت اہم پیش رفت کی ہے۔

بجلی کی نجی پیداواری کمپنیاں اصولی طور پر اپنی شرح منفع میں کمی کرنے پر رضامند ہوگئی ہیں نیز اگر مستقبل میں ان کی بجلی کی ضرورت نہ رہی تو یہ کیپیسیٹی پیمنٹس کی حقدار بھی نہیں ہوں گی اور اگر آئی پی پیز طے شدہ نفع سے زیادہ کماتی ہیں تو اس اضافی منافع کا بڑا حصہ حکومت کو دیں گی۔

علاوہ ازیں حکومت نے آئی پی پیز کے مقامی سرمایہ کاروں کو منافع امریکی ڈالر کے مساوی قدر میں دینے کا سلسلہ بھی ختم کردیا ہے۔