اقبال علی خان اور نشاط ضیاء قادری کا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا دورہ

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کا حسن ہیں غیر فعال بلدیاتی نظام اور عوامی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام بلدیاتی مسائل سے دو چار ہیںجمہوریت کے چمپئن عوام کو اقتدار کی منتقل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک بھر میں یکساں بلدیاتی نظام بنا کر فی الفور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ عید الاضحی کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی فریق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید علی خان ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی پر آلائشوں کو اُٹھانے کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ضلع کورنگی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کی جانب سے عیدقرباں پر آلائشوں کو برق رفتاری سے اُٹھانے کے ساتھ صحت مند ماحول کے قیام کو حوالے سے مثالی انتظامات پر افسران و عملے کی تعریف کی۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے بلدیاتی اداروں سے کہاکہ عید الاضحی کے بعد صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرصفائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی مہم چلا ئی جائے گلیوں اور محلوں کی سطح مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا سپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران وعملے کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران وعملے کو ہدایت کی عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیںاس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کو عید الاضحی کے موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے انجام دیئے کنٹی جنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ اراکین اسمبلی کے تعاو ن اور باہمی مشاورت سے عید الاضحی پر آلائشوں کو گلیوں اور محلوں سے بروقت اٹھا کر سائنٹفک بنیادوں پر دفن کرکے علاقائی سطح پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا گیا اور انشا اللہ اپنے منتخب نمائندوں کے باہمی مشاورت اور عوام کے تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں کو مسائل سے پاک بنایا جائے گا۔

Iqbal Ali Khan, Nishat Zia Qadri,Visit

Iqbal Ali Khan, Nishat Zia Qadri,Visit