قبال اشرف 3 سال کیلیے نیشنل بینک کے صدر مقرر

National Bank Of Pakistan

National Bank Of Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے اقبال اشرف کو 3 سال کیلیے نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر مقرر کردیا ہے۔

جبکہ پنجاب حکومت نے ایف بی آر کے گریڈ 21 کے افسر افتخار قطب کو دوبارہ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انکی خدمات حاصل کرنے کی ریکوزیشن ایف بی آر کو بھجوادی ہے۔

اس ضمن میں وزات خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اقبال اشرف کو نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔