کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور نیشنل بینک کے تعاون سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والا علامہ اقبال ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول میچ قائدآعظم الیون اور سرسید احمد خان الیون کے درمیان کھیلا گیا، اس فیسٹیول میچ کا افتتاح مہمان خصوصی صدر کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے کیا دونوں ٹیموں سے آپ کا تعارف کرایا گیا فیسٹیول میچ قائدآعظم الیون نے 2-1 سے جیت لیا میچ کا اسکور 16-10 ، 13-16 اور 16-14 رہا دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔
شائقین شوٹنگ بال کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئے فاروق نادر، رضوان، اعجاز احمد، اقبال، ریاض، عبدالرحیم، محمد اسماعیل اور شمیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے علامہ اقبال ہی اسلامیان برصغیر کے وہ واحد قائد ہیں جنہوں نے انگریز اور ہندوکی سیاسی و اقتصادی غلامی میں جکڑے ہوئے مسلمانان ہند کی کسمپرسی کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے ایک الگ خطہ ارضی کی ضرورت محسوس کی اور آپنے خطبہ الٰہ آباد میں مسلمانوں کے لیے ایک الگ مملکت کا پورا نقشہ پیش کر دیا اور مسلمانوں کو انگرز اور ہندو کی غلامی سے آزاد کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا، تقریب میں نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ایم شمیم قریشی صدر ڈسٹرکٹ ساوتھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن عبدالمنان بلوچ، چودھری محمد شریف، قمرالاسلام پیارے اور نصیر الدین بھی موجود تھے میچ کو محمد منشاہ، مختیار علی اور محمد نعیم نے سپروائز کیا۔