یوم اقبال کے موقع پر مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال رحمة اللہ علیہ کے مزار پر اجتماع منعقد

Iqbal Day Event

Iqbal Day Event

لاہور : تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیراہتمام یوم اقبال کے موقع پر مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالرحمة اللہ علیہ کے مزار پر بہت بڑا اجتماع منعقد ہواجس میں قرآن خوانی کی گئی اور مرکزی وصوبائی قائدین، علماء ، مشائخ و ہزاروں کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان کا کلام بے مثل وبے مثال ہے۔ آج کے دور میں علامہ محمد اقبال کے نظریات کو عام کرنے کی شدید ضرورت ہے خصوصا نوجوانوں کو اس سے رہنمائی لینا ہوگی۔ جبکہ حکومت اسے نصابیات میں مناسب جگہ دے کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے تاکہ لوگ اپنے عظیم محسن کے مزار شریف پر فاتحہ خوانی کر سکیں اور اقبال ڈے کی چھٹی فوراً بحال کی جائے۔

حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزار اقبال پر دُور سے آنے والے زائرین کے لئے لنگر کا اہتمام کرے یا پھر تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کو لنگر خانے قائم کرنے کے لئے جگہ دے۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی نے مزارِ اقبال پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے قیامِ پاکستان کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ علامہ اقبال ہی قائدِ اعظم کو برطانیہ سے ہندوستان لائے اور اُنہوںنے 1930ء میں تصورِ پاکستان پیش کیا اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر مسلمانوں کیلئے علیحدہ اسلامی مملکت کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے ایمان افروز کلام کے ذریعے مسلمانوں میں آزادی کا سچا جذبہ پیدا کیا۔

صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، سید مختار اشرف رضوی، پیر محمد انیس شاہ رضوی، مولانا محبوب الہٰی، مولانا فاروق الحسن قادری، حکیم آصف نقشبندی، مولانا غلام عباس فیضی، مولانا حاجی صدیق، مولانا مفتی عابد رضا، شیخ اظہر رضوی، مولانا صفدر رضوی و دیگر قائدین نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام میں محبت رسول ۖ پر زور دیا اور ہر موضوع پر رہنمائی کی جسے صبح قیامت تک خراج تحسین پر پیش کیا جاتا رہے گا۔ علامہ اقبال کے اس شعر کو تقریب میں خوب شراہا گیا:
بمصطفے بے رساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست
در بائو نہ رسیدی تمام بو لہبی است

مزار اقبال پر ہزاروں عاشقانِ رسولۖ نے کھڑے ہو کر درود و سلام پڑھااور ختم پاک کے بعدپیشوائے اہلِسنت پیر محمد افضل قادری نے ایصالِ ثواب اور ملک وملت کیلئے دُعائے خیر کی اور زندہ دِلانِ لاہور نے اُس موقع پر مٹھائی تقسیم کی۔

Iqbal Day Event

Iqbal Day Event

Iqbal Day Event

Iqbal Day Event

Iqbal Day Event

Iqbal Day Event

جاری کردہ: علامہ غلام حسین نوری
جاری کردہ:
علامہ غلام حسین نوری
0300-9489384
پیر محمد اعجاز اشرفی
مرکزی میڈیا ایڈوائزر تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ
0300-9452052