کروڑ لعل عیسن ( طارق محمود) سید اقبال حسین شاہ غریب پرور اور مخلص انسان ہیں۔ ان پر لگائے جانے والے الزامات چاند پر تھوکنے کے مترادف ہیں۔
ان خیالات کا اظہار لسکانی والا کے شہریوں سید غلام مصطفی شاہ ، غلام مجتبیٰ شاہ ، غلام سرور خان بلوچ ، مشتاق خان میرانی ، حاجی محمد بخش بھٹی ، سید حنیف شاہ ، نذر حسین خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ زمانہ جانتا ہے کہ سید اقبال حسین شاہ نے ہمیشہ مظلوم اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی۔ اور چور اور ڈاکوں کے ساتھ ہمیشہ جہاد کیا ہے۔ یونین کونسل بصیرہ میں ترقیاتی کاموں کے کروانے میں ان کا کوئی ثانی ہیں۔
الزام لگانے والوں کا سربراہ نورحسن خود رسہ گیر اور چوروں کا سردار ہے۔ چیلنج کرتے ہیں کہ اگر سید اقبال حسین شاہ پر کوئی الزام ثابت ہو جائے تو ہر قسمی سزا قبول کرنے کو تیار ہونگے۔