اقبال کے نظریات میں انتہا پسندی اور تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے، روحیل اکبر
Posted on November 9, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبر کہا ہے کہ اقبال کے نظریات میں انتہا پسندی اور تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو اعتدال پسند، پرامن اور روشن خیال رہنے کی تلقین کی ہے ارائین برادی کی طرف سے علامہ اقبال کے مزار میں پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد لاہور کے عہدے داروں میاں شعیب، میاں ندیم، جاوید چوہدری ،عدیل شجاع سے گفتگو کرتے ہوئے روحیل اکبر نے کہا کہ حکیم الامت کی تعلیمات انسانیت کے ہر رنگ ونسل کے لئے یکساں اہمیت کی حامل ہیں اور ہم علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش مسائل پر قابو پا سکتے ہیں علامہ اقبال کے پیغام نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی، ان کے جذبات کو ابھار کر اور انہیں خواب غفلت سے بیدار کرکے ایک مستعد اور مضبوط قوم بنایا قبل ازیں انہوں نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ کے والد چوہدری عبد الحق بھٹہ کے انتقال پر گہرے دُکھ و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com