پشاور : جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر ڈاکٹرمحمد اقبال خلیل صوبائی بجٹ میں تعلیم،صحت اور اشیا ء خوردنی پر سبسڈی کو خصوصی توجہ دینے پروزیر خزانہ سراج الحق کی کوششوں کو سراہا ہے اور بجٹ 2014-15کو فلاحی اور مثالی بجٹ قرار دیا ہے،404ارب روپے کے بجٹ میں 111ارب روپے جو کل بجٹ کا27.47 فیصد بنتا ہے۔
تعلیم اور اشیاء خوردونوش پر سبسڈی ،کلین اینڈ گرین پشاور کیلئے 29ارب،2000میگاواٹ بجلی کے پیداوار کیلئے 350 ڈیموں کیلئے سات ارب مختص کرنا مثالی اقدام ہے ،متوازن منصفانہ اور غریب دوست بجٹ کیلئے امیر جماعت اسلامی و وزیر خزانہ سراج الحق کی دن رات کوششیں قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی بجٹ برائے 2014-15 کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بجٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ،وزرائ،اراکین اسمبلی اور گورنر کے بیرون ملک علاج پر پابندی اور اسی طرح اراکین اسمبلی اور وزراء کے سرکاری خرچ پر بیرونی ممالک کے دوروں پر پابندی لگانے کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی ،صحت کیلئے بجٹ کا خطیر حصہ مختص کرنا ہمارے منشور کے اہم نقاط تھے اور اشیاء خوردونوش آٹے پر فی کلو 10روپے اور گھی پر فی کلو چالیس روپے سبسڈی بھی عوام دوست بجٹ کا حصہ ہے جس سے غریب عوام کو بلاامتیاز اشیاء خوردونوش سستے داموں مل سکیں گے جو وزیر خزانہ کی کوششوں کی مرہون منت ہونگے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا بجٹ ایک انقلابی اور انصاف کے تقاضوں کے برابر ہے جس پر ہم وزیر خزانہ صوبہ خیبر پختونخوا و امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو مبارکباد بھی دیتے ہیں اور زبردست خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بجٹ 2014-15 ایک اسلامی اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہگا۔