کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی تفصیلی دورہ کرکے علماء اکرام ،ذاکرین اور شعیہ عمائدین سے ملاقات کرکے یوم عاشور پر فرقہ ورانہ ہم آہنگی اتحاد و بھائی چارگی اور قیام امن کی اپیل کی ہے تفصیلا ت کے مطابق حق پرست اراکین اسمبلی نے شاہ فیصل کالونی میں مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن ،امام بارگاہ کاظمین ،امام بارگاہ ناصران اور اما م بارگاہ کربلا زینب و کلثوم کا تفصیلی دورہ کرکے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین اور عمائدین سے ملاقات کی اور اُن سے اپیل کی کہ متحد ہوکر دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔
حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر کی گھنائونی سازشوں کو نیست و نابود کرنے کرنے کے لئے فلسفہ حسینی پر عمل کیا جائے حسینی مشن کی تکمیل کے لئے متحد ہوکر فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے بعد ازاں حق پرست اراکین اسمبلی نے منتظمین کے ہمراہ یوم عاشور پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرکے حفاظتی و بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا۔