کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں بسنے والے تمام محب وطنوں کے لئے مساوی حقوق کی حامی واحد عوامی جماعت ہے قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیں بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کا درس دیا ہے اور قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی ،سنیٹر ز اور کارکنان خدمت انسانیت کی جد وجہد میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے شاہ فیصل کالونی میں مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کا تفصیلی دورہ کرکے مسیحی رہنمائوں اور عوام کو کرسمس اور نیو ائر کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈرگ روڈ میں قائم مختلف چرچوں میں رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے مسیحی عوام کے ہمراہ کرسمس اور نیو ائر کا کیک بھی کاٹا اس موقع پر مسیحی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال محمد علی خان نے مسیحی عوام کو قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے کرسمس اور نیو ائر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی عوام اپنی عبادات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کریں۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی عوام کا کردار کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے مسیحی عوام کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ نو منتخب حق پرست بلدیاتی نمائندے مسیحی شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ مسیحی بستیوں میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے ۔اس موقع پر مسیحی عوام نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کرسمس کے موقع پر تحائف بھیجنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی درازی عمر صحت و تندروستی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔