اقبال کھوکھر کو ایوارڈ ملنے پر سیاسی وسماجی وصحافتی شخصیات کی مبارکباد

Greetings

Greetings

لاہور: انٹرنیشنل میڈیافورم کے بانی صدر،عوامی محبت گروپ کے ایگزیکٹو ر اقبال دانیال کھوکھرکو مقامی سماجی ومذہبی تنظیم”دی جیزز سیویئر منسٹری”کی طرف سے خصوصی ایوارڈ اور تعریفی سندملنے پر قومی وبین الاقوامی سیاسی،سماجی،مذہبی اور صحافتی شخصیات نے مبارک باد پیش کی ہے۔

نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین ،صدرپریس کلب محمدشہبازمیاں،انٹرنیشنل میڈیافورم کے چیئرمین ایم اے تبسم، سنیئرصحافی خاورنعیم ہاشمی،رکن فوٹوجرنلسٹ رانا امجد،بینکر وسماجی رہنماء میاں محمودنواز، سماجی کارکن رشیدلالہ ،ریاض بنگش ودیگر نے اقبال دانیال کھوکھرکی سماجی وصحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔یادرہے کہ گزشتہ روز لاہور کے مقامی شادی ہال میںڈاکٹرنسرین نعیم اور فیاض احمد بھٹی کی جانب سے منعقدہ ایک پروقارتقریب کے دوران معتدد سیاسی وسماجی شخصیات کو اسناد دی گئیں۔تقریب میں ممبران اسمبلی وسماجی قائدین بھی موجود تھے۔