فکر اقبال پر آج پہلے سے کہیں زیادہ عمل کی ضرورت ہے، چوہدری ظہیر الدین خاں
Posted on November 9, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خاں نے کہا ہے کہ فکر اقبال پر عمل کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے ،حکیم الامت نے سوئی ہوئی امت مسلمہ کو جگایا ، انہوں نے علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے بیان میں کہا کہ علامہ اقبال کا وجود اور ان کی تخلیقات نعمت ہیں مگر ان پر عمل نہ کرنا ہماری بدقسمتی ہے۔
ناصر محمود گل نے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی درندے نے شیر کی بجائے اقبال کے شاہین کے اوصاف اپنے اندر پیدا کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اب مسلم لیگ کو قائد و اقبال کے نظریات اور فکر کے مطابق پروان چڑھایا جائے گا مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس نے اپنے منشور کی کتاب کے صفحہ اول پرقائداعظم محمد علی جناح ،علامہ اقبال او ر فاطمہ جناح کو اپنے لیے رول ماڈل قراردیتے ہوئے ان کی تصاویر کو شائع کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com