امن آپریشن سے نہیں مجرموں کو سزاؤں سے قائم ہو گا: آئی جی سندھ

Iqbal Mahmood

Iqbal Mahmood

کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ اقبال محمود کا کہنا ہے کہ شہر میں بھتے اور اغوا برائے تاوان کے لیے غیر قانونی سمز کا استعمال تاحال جاری ہے، کراچی میں صرف آپریشن کرنے سے امن قائم نہیں ہو گا اس کے لیے ضروری ہے کہ گرفتار افراد کو سزائیں دی جائیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن کے صنعت کاروں سے ملاقات میں آئی جی سندھ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی سمز کی روک تھام نہایت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایک پلانڈ سٹی نہیں ہےاور شہر میں سوک ایجنسیز کیوں نہیں کام کرتی ہیں؟ شاہد اقبال کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان امن کے قیام کے لیے جانوں کا نزرانہ دے رہے ہیں اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو زمین دی جائیں گی۔