کراچی : حق پرست قیادت نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پوار کردیا حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کی کاوشوں کی بدولت شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ پر شاہراہ کو پیدل عبور کرنے کے لئے پیڈسٹرین برج کی تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا جس پر علاقہ مکین اور اسٹار گیٹ پر قائم نجی اسکول کے ہزاروں بچے اور اُن کے والدین استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے گزشتہ روز اسٹار گیٹ کے اطراف قائم آبادیوں کے مکینوں اور نجی اسکول کی انتظامیہ کے ذمہ دران کے ہمراہ اسٹار گیٹ پر زیر تعمیر پیڈسٹرین برج کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فلسفہ عوامی خدمت پر عمل کرتے ہوئے ہر شعبے میں عوام کو سہولیات پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔
انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا کر خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے اسٹار گیٹ پر شاہراہ فیصل کو پیدل عبور کرنے کے لئے پیڈسٹرین برج کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے اپنے قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پورا کردیا۔
علاقہ مکینوں اور اسکول انتظامیہ نے اسٹار گیٹ پر پیڈسٹرین برج کی تعمیر پر حق پرست علاقہ ایم این اے اقبال محمد علی خان کا عوامی کارنامہ قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر پیڈسٹرین برج پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے پیڈسٹرین برج کی جلد از جلد تعمیر کی ہدایت کی۔