کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بااختیار بلدیاتی نظام کا ہونا بے حد ضروری ہے موجود بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے علاقائی سطح پر عوام علاقائی مسائل کے حوالے سے شدید اضطراب کا شکار ہیں اراکین اسمبلی نے بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ شاہ فیصل زو ن کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین اسمبلی نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے عظیم پورہ ڈبل روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی نصب کرنے کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ بھی کیا حق پرست اراکین اسمبلی نے ڈی ایم سی کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کو اپنے محدود وسائل کو عوامی مصرف میں لاکر مسائل سے نجات دلا نے کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کو اختیار دیئے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل کے تدارک کے لئے صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال بنا ئے اور درپیش مالی بحران کا خاتمہ کیا جائے۔
اس موقع پر عوام نے علاقائی سطح پر درپیش ناقص سیوریج سسٹم اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے اراکین اسمبلی نے عوامی شکایات پر واٹر اینڈ سیوریج کی کاکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی ناقص انتظامی کار کردگی قرار دیا اراکین اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل زون میں علاقائی سطح پر عوام کو درپیش صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی حالات زار کی دورستگی کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے اراکین اسمبلی کو بتا یا کہ بلدیہ کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے ھوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندوں کی باہمی مشاورت اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک اور شہر قائد کا خوبصورتی ضلع بنا یا جائے گا۔