مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/11/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سردار ہارون اقبال سندھو کو جرات مندانہ صحافت پر شیلڈ ملنے پر مبارکباد، شیلڈ پاکستان میڈیا کونسل کے پہلے یوم تاسیس پر دی گئی، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی سردار ہارون اقبال سندھو کو مصطفی آباد میں جرات مندانہ صحافت کرنے پر و عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پر پاکستان میڈیا کونسل کی طرف سے شیلڈ دی گئی، شیلڈ ملنے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سردار ہارون اقبال سندھو پہلے سے بڑھ کر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، سردار ہارون اقبال سندھو نے کہا کہ مجھے یہ شیلڈمیری صحافی برادری کے تعاون کی وجہ سے ملی ہے میں اسے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے نام کرتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام مضمون نویسی اور تقاریر مقابلوں کے تحت مرکز مصطفی آباد گورنمنٹ پرائمری سکول بستی بیواں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری امین سندھو، اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مصطفی آباد عثمان اصغر کی زیر صدارت مضمون نویسی اور اردو انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا، جس میں مرکزمصطفی آباد تمام سکولوں کے طلبا نے شرکت کی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری امین سندھو نے اساتذہ و طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہ ایسے مقابلوں سے نہ صرف طلبہ کی علم میں اضافہ ہوتا ہے اورذہنی استداد اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے، اور طلبہ مستقبل میں خود اعتمادی سے آگے بڑتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حنیفاں بی بی ڈگری کالج میں مینا بازار کے نا م پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری،کالج میں انٹری فیس30روپے جبکہ سٹال لگوا کر ان سے ہزاروں روپے وصول کئے گئے، تمام کالجز میں ایسا ہی ہوتا ہے، افسران کے علم میں ہے، گورنمنٹ کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے، پرنسل کا موقف، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلزحنیفاں بی بی ڈگری کالج مصطفی آباد میںمینا بازار کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری، مینا بازار کے وقت کالج میں داخل ہونے والی خواتین سے انٹری فیس30روپے وصول کی گئی، جبکہ مختلف سٹال لگانے والوں سے ہزاروں روپے وصول کئے گئے، جب اس سلسلہ میں پرنسل کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، لیکن تمام افسران کے علم میں ہے، تمام کالجز میں ایسا ہی ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں۔

Lalyani News

Lalyani News