10 ٹرک سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ضلعی حکومت نے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے 10 ٹرک سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیا۔ نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے فیروزپور روڈ ،واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے داروغہ والا چوک سے مومن پورہ روڈ، شالیمار ٹا ؤن نے شالیمار لنک روڈ، بوگیوال، چاہ میراں بازار، چوک نا خدا، گلبرگ ٹاؤن نے مین مارکیٹ گلبرگ، سمن آباد ٹاؤن نے سمن آباد، راوی ٹاؤن نے شاہدرہ، داتا گنج بخش ٹاؤن نے مال روڈ، عزیز بھٹی ٹاؤن نے اقبال روڈ، دھرم پورہ میں کارروائی کی۔