متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پی ٹی آئی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف وارڈ کمیٹی گوالمنڈی کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی بڑی کھیپ کی روانگی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی

جس کے مہمان خصوصی اعجاز خان جازی ایم پی اے اور پی ٹی آئی راولپنڈی سٹی کے سیکرٹری اطلاعات اقبال سبحانی تھے۔ اس موقع پر اقبال سبحانی اور اعجاز خان جازی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تحریک انصاف متاثرین کی بحالی میں اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہے۔