ایران نے 14 محافظوں کے قتل میں ملوث 16 باغیوں کو پھانسی دیدی

Executed

Executed

تہران (جیوڈیسک) ایران نے پاک سرحد کے قریب 14 محافظوں کے قتل میں ملوث 16 باغیوں کو پھانسی دیدی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 14 ایرانی سرحدی محافظ ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔

سیستان بلوچستان کے اٹارنی جنرل محمد مارزئی کا کہنا ہے کہ 16 باغیوں کو ایرانی گارڈز کے قتل میں ملوث ہونے پر زاہدان کی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔ دریںاثنا ایران کے نائب وزیرداخلہ علی عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ انھیں ابھی تک پانچویں سرحدی محافظ جمشید دانائی فر کے بارے میں معلومات ملی ہیں نہ ہی اس کی حالت کے بارے میں پتہ چل سکا ہے۔ انھوں نے کہا ایران جانتا ہے۔

دانائیفر پاکستان میں جیش العدل کے قبضے میں ہے، ایک ایرانی وفد جلدپاکستان کادورہ کرے گا جس میں دیگر اہم معاملات کے علاوہ محافظ جمشید دانائی فرکا مسئلہ بھی اٹھایا جائیگا۔