تہران(جیوڈیسک )ایران نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں کے مستقل قیام کے منصوبے کی مخالفت کر دی۔ ایران نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں کے مستقل قیام کے منصوبے کی شدید مخالفت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے افغانستان کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو افغانستان سے فوجی انخلاکے بعد وہاں اپنے مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔