واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فی الوقت نہ تو ان کا ملک اور نہ ہی ایران معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاپانی وزیراعظم شینزو ابے کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کروانے کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے ان کے اس دورے پر خوشی ہے مگر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان فوری طور پر کوئی معاہدہ ہو سکے۔
خلیج عُمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملے سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دلائل اور خفیہ معلومات اس بات کی جانب اشارہ کر رہی ہیں کہ اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔