ایران نے امریکی ڈرون طیارے کی نقل تیار کر لی، پرواز کا کامیاب تجربہ

Drone Plane

Drone Plane

تہران (جیوڈیسک) دسمبر دو ہزار گیارہ میں ایران نے اپنی فضائی حدود میں جاسوسی کرنے والے امریکی ڈرون طیارہ کو بحفاظت زمین پر اتارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی حکام کی جانب سے اب دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے کی نقل تیار کر لی گئی ہے۔

طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے تاہم امریکی حکام کی جانب سے ایرانی دعووں کی تردید کی گئی ہے۔